رسائی کے لنکس

افغانستان: طالبان کے بم حملے میں آٹھ نیٹو فوجی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان عسکریت پسندوں نے جنوبی صوبے قندھار میں نیٹو افواج پرجمعرات کو ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ اس حملے میں سات امریکیوں سمیت آٹھ غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

تقریباً ایک ماہ کے دوران نیٹو افواج پر ہونے والا یہ مہلک ترین حملہ تھا۔ 27اپریل کوکابل میں پیش آنے والے واقعے میں ایک افغان ائر فورس کے پائلٹ نے فوجی اڈے پر فائرنگ کرکے آٹھ امریکی فوجیوں اور ایک مقامی اہلکار کو ہلاک کردیا تھا۔

افغان پولیس کے مطابق قندھار کے ضلع شورابک میں ہونے والے بم دھماکے میں اس کے بھی دو اہلکار مارے گئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ بم ایک کنستر میں چھپایا گیا تھا اور جیسے ہی نیٹو اور افغان فوجی یہاں پہنچے تو دھماکا ہوا۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بم ان کے جنگجوؤں نے نصب کیا تھا۔

ایک روز قبل مشرقی افغانستان میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں نیٹوکا ایک فوجی ہلاک ہوگیاتھا۔ نیٹو کے مطابق واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

XS
SM
MD
LG