افغان عہدے داروں نے بتایا ہے کہ منگل کے روز کابل کےنزدیک پہاڑوں میں ایک سویلین مال بردارطیارہ گِرکرتباہ ہواجِس میں سوارعملے کے آٹھ کے آٹھ ارکان ہلاک ہوگئے۔
ہوابازی سے متعلق افغان عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ امریکہ میں قائم ایک کمپنی چلاتی ہے جِس میں نیٹو افواج کے لیے سامان رسد لدا ہوا تھا اوریہ بگرام کے امریکی فوجی اڈے سے کابل آتے ہوئے گِر کر تباہ ہوا۔
نیٹو نے بتایا کہ یہ ہوائی جہاز اتحاد کا طیارہ نہیں تھا اور یہ کہ افغان اور نیٹو افواج نے مشترکہ طور پر تلاش اور بچاؤ کا مشن شروع کر دیا ہے۔
افغان عہدے داروں کا کہنا ہے کہ طیارے پر سوار سارے کےسارے افراد، جن کے لیے باور کیا جاتا ہے کہ سویلین تھےاور جہازC-130کی طرح کا تھا، ہلاک ہوئے۔ عہدے داروں نے بتایا کہ عملے کے ارکان غیر ملکی تھے۔
فوری طور پرطیارے کی تباہی کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1