رسائی کے لنکس

افغانستان: قندھار کے ضلع ڈنڈ میں کارروائی، اعلیٰ طالبان لیڈر گرفتار


اس شخص پر ایک سرکاری عہدے دار کے قتل کی سازش کرنے کا شبہ ہے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں سکیورٹی فورس کئی دیگر باغیوں کو بھی حراست میں لینے میں کامیاب ہوئی ہے

بین الاقوامی افواج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز قندھار کے ضلع دند میں ایک کارروائی کے دوران، جس میں اتحادی افواج کو افغان قیادت میں سکیورٹی فورس کی مدد حاصل تھی، طالبان کے ایک اعلیٰ لیڈر کو گرفتار کیا گیا۔

طالبان کا یہ سرغنہ صوبہ ٴ ہیلمند کے لشکرگاہ ضلع میں ہونے والی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ قتل اور ہراساں کرنے کے حرنوں کے ذریعے ، طالبان کا یہ لیڈر ضلع کے افغان سولینز اور زیریں ڈھانچےپر قبضہ جمانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

اُن پر کابل میں ایک سرکاری عہدے دار کے قتل کی سازش کرنے کا شبہ ہے۔

اس کارروائی کے نتیجے میں سکیورٹی فورس کئی دیگر باغیوں کو بھی حراست میں لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔

بین الاقوامی سکیورٹی اسسٹنس فورس (اساف) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز صوبہٴ ہیلمند کے ناد علی ضلع میں افغان قیادت میں ایک اتحادی فوجی دستے نے ایک کارروائی کی جس میں ایک اعلیٰ طالبان لیڈر گرفتار ہوا۔ یہ شخص آتشیں اسلحے کا ایک ماہر بتایا جاتا ہے اور ناد علی اور لشکر گاہ کے اضلاع میں ہونےوالے حملوں میں ملوث رہا ہے۔ مبینہ طور پر وہ دوسرے طالبان لیڈروں کو ہتھیاروں کی رسد، اسلحہ، آلات اور آتشیں مواد پہنچانے کے کام میں رابطے کا کام کرتا تھا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں کئی مشتبہ باغی بھی تحویل میں لیے گئےہیں۔

صوبہ قندھار کے ضلع پنجوایئ میں افغان اور اتحادی سکیورٹی فورس نے جمعے کو انسداد منشیات کے سلسلے میں کی گئی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات کی ایک رسد گاہ کا سراغ لگا لیا ۔ یہ چور خانہ اندازاً 300پاؤنڈ یعنی 136کلوگرام چرس پر مشتمل تھا۔

سکیورٹی فورسز نے منشیات کے اس ذخیرے کو بغیر کسی مزاحمت کے ضائع کردیا۔

اسی طرح، افغان اور اتحادی سکیورٹی فورس نے انسداد منشیات کے سلسلے میں کیے جانے والی ایک کارروائی کے دوران جمعے کے ہی روز صوبہ قندھار کے ضلع زہارے میں منشیات کا ایک ڈھیر برآمد کیا۔ اس کارروائی کے دوران ،تقریباً 220پاؤنڈ یعنی 100کلوگرام چرس پکڑا گیا جسے سکیورٹی فورسز نے تلف کردیا۔

XS
SM
MD
LG