شمال مشرقی افغانساتان میں مسلح عسکریت پسندوں نے امریکہ کے زیر انتظام ایک اڈے پر حملہ کرکے وہاں داخل ہونے کی کوشش کی۔
صوبہ پنجشیر میں پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح چار خودکش بمباروں نے امریکی اڈے کو نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق تین عسکریت پسند پیدل تھے جب کہ ان کے ایک ساتھی نے بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کیا۔
اس حملے میں عسکریت پسندوں کے علاوہ دو افراد ہلاک اور دو سکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے۔ طالبان نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغانستان میں تعنیات بین الاقوامی افواج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں غیر ملکی افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔