افغانستان میں حکام نے بتایا ہے کہ تشدد کے دو مختلف واقعات میں کم ازکم سات افراد ہلاک ہو گئے۔
جنوبی صوبے ارزگان میں ہفتہ کو ایک گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئی جس سے اس میں سوار تمام چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ادھر مغربی افغانستان میں حکام کے مطابق صوبہ فرح میں گورنر کے دفتر کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے راکٹ سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ فوری طور پر ان واقعات کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔