مشرقی افغانستان میں اتحادی افواج کے ایک اڈے پر بم دھماکا ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ خوست میں جمعہ کو حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی نیٹو نیٹو کے اڈے سے ٹکرا دی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حملے میں سات افغان ہلاک ہوئے۔
حالیہ مہینوں میں طالبان شدت پسندوں نے سرکاری اور اتحادی افواج کی تنصیبات کے علاوہ اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔