رسائی کے لنکس

افغانستان:نجی کمپنی کے دفاتر پر خودکش حملہ


افغانستان:نجی کمپنی کے دفاتر پر خودکش حملہ
افغانستان:نجی کمپنی کے دفاتر پر خودکش حملہ

حکام نے بتایا ہے کہ مغربی افغانستان میں ایک خودکش بمبار نے نجی کمپنی کے احاطے کے باہر حملہ کیا ہے۔

جمعرات کو صوبہ ہرات کے ائر پورٹ اور نیٹو کے ایک اڈے کے باہر ہونے والے اس خودکش دھماکے کے بعد مسلح افراد اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے اور نہ تاحال کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ایک ایسا ہی حملہ پیر کو قندھار شہر میں پیش آیا جہاں خودکش بمبار نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے زیر استعمال دفاتر کے قریب گاڑی کو دھماکے سے اڑایا پھر تین مسلح افراد کے علاقے میں گھس آنے کے بعد جھڑپ بھی ہوئی۔

اس واقعے کی طالبان نے ذمہ داری قبول کی تھی جس میں اقوام متحدہ کے تین ملازمین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG