افغانستان میں پولیس کا کہناہے کہ جنوبی صوبے میں ایک افغان محافظ نے فائرنگ کرکے نیٹو کے دو فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے سربراہ جنرل قاسم جنگل باغ نے بتایا کہ ہفتے کو نیٹو فوجی صوبہ پنج شیر میں تعمیر نو کے ایک قافلے کے ساتھ سفر کررہے تھے جب اس محافظ نے فائرنگ کردی۔ نیٹو فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے محافظ بھی مارا گیا۔
افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کاکہنا ہے کہ رواں سال اس کے 280سے زائد فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
افغان فوجیوں کی طرف سے نیٹو کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں۔ مئی کے اواخر میں ایک افغان فوجی نے فائرنگ کرکے آسٹریلوی فوجی کو ہلاک کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1