افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو کابل میں ایک فوجی ہسپتال میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق یہ دھماکا محمد داؤد خان ہسپتال میں قائم ایک خیمہ ریستوران میں ہوا جس سے وہاں موجود میڈیکل کے چھ طلبا ہلاک ہوئے۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دو خودکش بمبار ہسپتال کے گراؤنڈ میں داخل ہوئے ۔
تاہم حکام کے مطابق صرف ایک دھماکا سنا گیا۔