افغان اور نیٹو حکام نے بتایا ہے کہ ایک افغانستان پولیس کی ایک خاتون اہلکار نے دارالحکومت کابل میں ایک غیر ملکی معاون کو ہلاک کر دیا۔
عہدیداروں نے بتایا خاتون پولیس اہلکار نے غیر ملکی مشیر یا معاون کو دارالحکومت کابل میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ بظاہر ’اندرونی حملہ‘ معلوم ہوتا ہے جس میں افغان فورسز ساتھ کام کرنے والے غیر ملکی فوجیوں پر ہی حملہ کرتے ہیں۔
اس واقعہ سے ملک میں تعینات غیر ملکی افواج اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان اعتماد کو دھچکا لگا ہے۔
افغان فوج اور پولیس کے اہلکاروں کی طرف سے اپنے غیر ملکی ساتھیوں پر ہلاکت خیز واقعات میں حالیہ مہینوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔