رسائی کے لنکس

افغانستان: دہشت گردوں کے حملے میں برطانوی فوجی ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

برطانیہ کی وزارت دفاع کے مطابق ‘فرسٹ بٹالین’ کا یہ فوجی صوبہ ہلمند کے علاقے ناد علی میں تعینات تھا کہ پیر کو ‘‘دشمن کی کارروائی’’ میں شدید زخمی ہو گیا۔

افغانستان کے جنوب میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والا برطانوی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

برطانیہ کی وزارت دفاع کے مطابق ‘فرسٹ بٹالین’ کا یہ فوجی صوبہ ہلمند کے علاقے ناد علی میں تعینات تھا کہ پیر کو ‘‘دشمن کی کارروائی’’ میں شدید زخمی ہو گیا۔

حکام کے مطابق اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ منگل کو ہلاک ہو گیا۔

وزارت دفاع نے اس فوجی کا نام ظاہر نہیں کیا البتہ یہ بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے فوجی کے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

افغانستان میں 2001 سے تعینات برطانوی فوجیوں میں سے اب تک 441 فوجی دہشت گردوں کے حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG