رسائی کے لنکس

شام کی فوج نے حلب کے ایئر بیس سے داعش کو نکال دیا


شام کے فوجی حلب کے مشرقی حصے میں جنگجوؤں پر فائرنگ کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو
شام کے فوجی حلب کے مشرقی حصے میں جنگجوؤں پر فائرنگ کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو

جہادیوں کی اکثریت علاقہ چھوڑ کر جاچکی ہے اور سرکاری فورسز  ہوائی اڈے پر بچے کچے جنگجوؤں کا صفایا کر رہی ہیں اور اسلامک اسٹیٹ کے باقی ماندہ عناصر سے محدود پیمانے پر جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

شام کی فوج نے داعش کے عسکریت پسندوں سے مشرقی حلب کے فضائی مرکز کا قبضہ چھین لیا ہے۔

ہوائی اڈے پر قبضے کے لیے فوج کئی مہینوں سے جہادیوں سے لڑ رہی تھی اور بالآخر ہفتےکے روز انہیں ایربیس سے جنگجوؤں کو نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

برطانیہ میں قائم انسانی حقوق سے متعلق ایک گروپ 'سیرین اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس' کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے بتایا ہے کہ جہادیوں کی اکثریت علاقہ چھوڑ کر جاچکی ہے اور سرکاری فورسز ہوائی اڈے پر بچے کچے جنگجوؤں کا صفایا کر رہی ہیں اور اسلامک اسٹیٹ کے باقی ماندہ عناصر سے محدود پیمانے پر جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

ایک فوجی عہدےدار نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ شام کی فوج دہشت گردوں کے کنٹرول کے علاقے میں اپنی پیش قدمی جار ی رکے گی اور صوبہ حلب کےمشرقی حصے میں اپنی فتوحات میں توسیع کرتی رہے گی۔

عسکریت پسند اس علاقے پر سن 2014 سے قابض ہیں۔

فوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شام اور اس کے اتحادی ممکنہ طور پر مشرقی حلب کے مضافاتی علاقے مسکانہ پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے ۔

مارچ 2011 سے شام کا تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 لاکھ سےزیادہ افراد مارے اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG