رسائی کے لنکس

الجزائر: پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ،42 افراد زخمی


الجزائر: پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ،42 افراد زخمی
الجزائر: پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ،42 افراد زخمی

حزب اختلاف کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں42 لوگ زخمی ہوئے جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا ۔

الجزائر کے دار الحکومت میں حزب اختلاف نے حکومت کی عائد کردہ پابندیاں نظرانداز کرتے ہوئے مظاہرہ کیا جس پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔

ہفتے کے روز پولیس نے ایک سرکاری عمارت کی طرف بڑھنے والے کئی سو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا۔

حزب اختلاف کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ 42 لوگ زخمی ہوئے جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی ایس کاکہنا ہے کہ ان جھڑپوں میں سات عہدے دار بھی زخمی ہوئے جن میں سے دو کو شدید زخم آئے۔

بے روزگاری کی بلند شرح ا ور خوراک کی قیمتوں میں اضافے پر بڑھتی ہوئی بے چینی کے باعث الجزائز میں بھی اس ماہ تیونس کے طرز کے مظاہرے ہورہے ہیں۔ تیونس میں ان مظاہروں کے سبب صدر زین العابدین بن علی کو اپنا عہدہ چھوڑ کر ملک سے فرار ہونا پڑا تھا۔

ہفتے کے روز دارالحکومت میں کچھ مظاہرین نےالجزائر کے پرچم کے ساتھ تیونس کا پرچم بھی لہرایا اور جمہوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ۔

XS
SM
MD
LG