رسائی کے لنکس

الجزائر: حکومت مخالف مظاہروں کی کوشش ناکام


الجزائر: حکومت مخالف مظاہروں کی کوشش ناکام
الجزائر: حکومت مخالف مظاہروں کی کوشش ناکام

الجزائر کی پولیس نے کہاہے کہ انہوں نے دارالحکومت میں جمہوریت کی حمایت میں مظاہرہ کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی ہے۔

پولیس نے نیشنل کوآرڈی نیشن فارڈیموکریسی اینڈ چینج(سی این سی ڈی) کی جانب سے ہفتے کے روز دارالحکومت میں تین الگ الگ جلوس نکلنے سے روک دیے۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ حکومت کے حامیوں نے، جن میں زیادہ تر نوجوان تھے، حزب اختلاف کے معروف لیڈرصید صادی کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔ انہوں نے کلچر اینڈ ڈیموکریسی کے جلوس کی قیادت کرنا تھی۔ انہیں وہاں سے جانے پر مجبور کردیا گیا۔

صادی نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ان پر حملہ کرنے والے چاقوؤں سے مسلح تھے ، تاہم ان کے لیے اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں تھی۔ پولیس نے خبررساں ادارے کوبتایا کہ انہیں اس سلسلے میں کوئی شکایت نہیں ملی۔

ہفتے کے روز مظاہروں کی ناکام کوشش ، گذشتہ چھ ہفتوں کے دوران جمہوریت نواز کارکنوں کی جانب سے الجزائر کے دارالحکومت میں جلوس نکالنے کی پانچویں ناکام کوشش تھی۔

ملکی قوانین کے تحت عوامی مظاہروں پر پابندی عائد ہے۔

سی این سی ڈی کی بنیاد اس سال جنوری میں ان بلوؤں کے نتیجے میں رکھی گئی تھی جن میں پانچ افراد ہلاک اور 800 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG