رسائی کے لنکس

الطاف حسین کی فو ج سے کراچی میں قیام امن کی درخواست


الطاف حسین کی فو ج سے کراچی میں قیام امن کی درخواست
الطاف حسین کی فو ج سے کراچی میں قیام امن کی درخواست

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما الطاف حسین نے پاکستانی فوج سے کراچی میں قیام امن کی درخواست کی ہے ۔ بدھ کی شام لندن سے براہ راست پارٹی کارکنوں سے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں انہوں نے فوج سے نقص امن کے لئے خطرہ بننے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کررہی ہے لہذا فوری طور پر اسے روکا جائے۔ الطاف حسین نے انٹرنیشنل کمیونٹی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے اور حکومت سے کہے کہ وہ ایم کیوایم کے ساتھ متعصبانہ سلوک بند کرے۔

انہوں نے حکومت پر یہ الزام بھی لگایا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک تقسیم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کوشش بند نہ ہوئی تو تمام سچے، محب وطن پاکستانی آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کابائیکاٹ کریں گے۔ الطاف حسین کا یہ خطاب کراچی، حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص، نوابشاہ اورسانگھڑمیں بیک وقت سنا گیا۔

الطا ف حسین نے کہاکہ انہوں نے حکومت کوپرتشدد واقعات بند کرانے اور ان واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے 48گھنٹوں کانوٹس دیاتھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان میں رائج کرپٹ فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف ہیں۔ ہم 98فیصدغریب ومتوسط طبقہ کے حقوق چاہتے ہیں اورانہیں اقتدارکے ایوانوں میں پہنچاناچاہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG