رسائی کے لنکس

امریکہ میں یومِ مزدور کی تقریبات


US Labor Day
US Labor Day

مزدور انجمنوں کے مطالبے پر پہلی بار 1894ء میں ستمبر کے پہلے پیر کو 'یومِ مزدور' قرار دیتے ہوئے امریکہ بھر میں عام تعطیل کی گئی تھی۔

امریکہ میں پیر کو 'یومِ مزدور' منایا جارہا ہے جس کا مقصد مزدوروں اور صنعتی کارکنوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

امریکہ میں ہر سال ستمبر کے پہلے پیر کو مختلف شہروں میں صنعتی کارکنوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پریڈوں اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مزدور انجمنوں کے مطالبے پر پہلی بار 1894ء میں ستمبر کے پہلے پیر کو 'یومِ مزدور' قرار دیتے ہوئے امریکہ بھر میں عام تعطیل کی گئی تھی۔

انجمنوں کی کوششوں کے طفیل گزشتہ عشروں میں امریکہ کے بیشتر کارخانوں اور کاروباری مراکز میں مزدوروں اور صنعتی کارکنوں کو کئی سہولتیں میسر آئی ہیں جن میں ہفتے میں پانچ دن کام، صحت اور تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں کی سہولتیں سرِ فہرست ہیں۔

صنعتی کارکنوں کی انجمنیں امریکی معاشرے اور سیاست میں کئی دہائیوں تک سرگرم کردار ادا کرتی آئی ہیں۔ لیکن گزشتہ 30 برسوں کے دوران میں معیشت کی 'گلوبلائزیشن' اور ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ان کا رکن بننے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

سنہ 1983 میں امریکہ کے صنعتی کارکنوں کی 20 فی صد تعداد انجمنوں سے وابستہ تھی جب کہ 2012ء تک یہ تعداد گھٹ کر صرف 11 فی صد رہ گئی تھی۔

امریکہ کی صفِ اول کی کئی نجی کارپوریشنیں اپنے ملازمین کی یونین سازی کی سخت مخالفت کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انجمنوں کے ارکان کی بیشتر تعداد مقامی، ریاستی یا وفاقی حکومت کے اداروں کے ملازمین کی ہے اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور کارکنوں کی اکثریت پیشہ ورانہ انجمنوں سے لاتعلق رہتی ہے۔

امریکہ میں 'لیبر ڈے' پر عموماً لوگ کام سے چھٹی کرتے ہیں اور اپنا دن اہل و عیال کے ساتھ تفریحی مقامات پر گزارتے ہیں۔

کئی ریاستوں میں یہ دن اسکولوں کی سالانہ تعطیلات کا آخری دن بھی ہے جس کے بعد آنے والے منگل کو اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتا ہے۔
XS
SM
MD
LG