پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کے نئے دور کی جانب گامزن ہے اور اسی لیے آپ کو نت نئے تجربات کی خبریں سنے کو ملتی ہیں۔
اب ایک نئی فلم ” دیکھ مگر پیار سے “ نے ”ٹیسٹ فوٹیج“ ریلیز کرکے ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کر دیا ہے۔
”دیکھ مگر پیار سے“ لالی ووڈ کی پہلی فلم ہے جس نے ”ٹیسٹ فوٹیج“ ریلیز کی ہے۔
عموماً ٹیسٹ فوٹیج میں فلم کی کاسٹ اور دیگر عملے سے جڑی دلچسپ سرگرمیوں کو دکھایا جاتا ہے۔ مثلاً کون سے منظر کو کس طرح پکچرائز کیا گیا یا کس سین میں کون سی ٹیکنک استعمال کی گئی۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔
یہ سرگرمیاں فلم کی تیاری کے مختلف مراحل کے دوران پیش آتی ہیں اور چونکہ عام آدمی ان میں دلچسپ رکھنے کے باوجودا نہیں دیکھ نہیں پاتا لہذا فلم کی پروموشن کی غرض سے اب ٹیسٹ فوٹیج ریلیز کرنا ایک عام بات ہے۔ خاص کر بھارت میں ہر دوسری تیسری فلم کی ٹیسٹ فوٹیج ریلیز ہوتی ہے۔
”دیکھ مگر پیار سے“ تیار کرنے والے پروڈکشن ہاوٴس ”شائنی ٹوائے گنز‘‘ نے جو ٹیسٹ فوٹیج جاری کی ہے اس میں فلم سے جڑی آف کیمرہ سرگرمیاں دکھائی گئی ہیں جس میں ہئیر اسٹائلسٹ، کاسٹیوم ڈائریکٹر، کیمرہ مین اپنے اپنے شعبے کے حوالے سے مصروف عمل نظر آرہے ہیں۔
’ شائنی ٹوائے گنز کی جانب سے میڈیا کو جاری معلومات کے مطابق ’دیکھ مگر پیار سے‘ کو علی مرتضیٰ نے پروڈیوز کیا ہے۔
یہ رومینٹک کامیڈی مووی ہے جو لاہور کے پس منظر میں فلمائی گئی ہے۔ فلم سے ملکہ ترنم نورجہاں کے پوتے اور ایکڑ سونیا جہاں کے بھائی سکندر رضوی اپنے کیرئیر کا آغاز کریں گے جبکہ ان کی ہیروئن ہوں گی ورسٹائل ادکارہ عمیمہ ملک۔
فلم کی ریلیزکے بارے میں شائنی ٹوائے گنز کے سربراہ اسدالحق کا کہنا ہے کہ فلم اسی سال ریلیز ہو گی تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
فلم کے حوالے سے اس کی ہیروئن عمیمہ ملک کے بعد جس ایکٹریس کو سب سے زیادہ شہرت مل رہی ہے وہ ماڈل اورایکٹر آمنہ الیاس ہیں جن کا نام فلمی شائقین کے لئے نیا نام نہیں ۔
ٹی وی اور ماڈلنگ کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی آمنہ الیاس نے ’زندہ بھاگ‘ سے فلم نگری میں قدم رکھا اور حقیقت سے قریب تر اداکاری پر سب سے داد وصول کی۔
آمنہ الیاس ”دیکھ مگر پیار سے“ کے حوالے سے بہت ایکسائٹیڈ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ”ہم سب لوگ ایک سال سے اس پروجیکٹ پرکام کر رہے ہیں۔ فلم میں پاکستانی ثقافت کو یہاں کے میوزک کی آمیزیشن کے ساتھ نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم کا ٹائٹل سانگ مجھ پر پکچرائز ہوا ہے، اس گانے کی شوٹنگ میں بہت مزہ آیا۔“
ایک سوال پر آمنہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ”اس سے پہلے ’زندہ بھاگ‘ اور ’ گڈمارننگ کراچی‘ میں کام کا تجربہ بھی بہت زبردست رہا۔صبیحہ سومار، مینوگور اور فرجاد نبی جیسے ڈائریکٹر ز کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔“
اپنے آنے پروجیکٹس کے بارے میں آمنہ الیاس نے بتایا ” ابھی تو میں ’ڈریون‘ میں کام کررہی ہوں۔اس کے ساتھ ساتھ ایک اور اسکرپٹ کو دیکھ رہی ہوں جو لواسٹوری ہے۔“