رسائی کے لنکس

نامزد وزیر محنت، اینڈریو پُزڈر دستبردار


بتایا جاتا ہے کہ اس سے قبل سینیٹ کے ری پبلیکن ارکان نے اُن کی حمایت سے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا، جس کی وجہ کسی حد تک یہ بتائی جاتی ہے کہ اُنھوں نے اپنے سابق منتظم کو تاخیر سے ٹیکس ادا کیے تھے، جن کو امریکہ میں کام کرنے کا باضابطہ اختیار حاصل نہیں تھا

صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نامزد وزیر محنت نے بدھ کے روز عجلت میں اپنی نامزدگی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا، جس سے قبل سینیٹ کے ری پبلیکن ارکان نے اُن کی حمایت کرنے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا، جس کی وجہ کسی حد تک یہ بتائی جاتی ہے کہ اُنھوں نے اپنے سابق منتظم کو تاخیر سے ٹیکس ادا کیے تھے، جن کو امریکہ میں کام کرنے کا باضابطہ اختیار حاصل نہیں تھا۔

فاسٹ فوڈ کے انتظامی سربراہ، اینڈریو پُزڈر نے’ایسو سی ایٹڈ پریس‘ کو موصول ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ اُن کے لیے عزت کا معاملہ تھا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بطور وزیر محنت اُن کی نامزدگی کی، اور امریکہ کے کارکنان اور کاروباری اداروں کی قابل تقلید خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونے کے عزم کو عزت بخشی‘‘۔

پُزڈر ’سی کے اِی ریستوران انکارپوریٹڈ‘ کے ’سی اِی او‘ ہیں۔ اُنھوں نے ایسے وقت نام واپس لینے کا اعلان کیا ہے جب اُن کی توثیق کی سماعت میں تاخیر ہو رہی تھی۔

متعدد ری پبلیکن ارکان کا کہنا تھا کہ اُنھیں اس بات کی الجھن ہے کہ اُنھوں نے حساب رکھنے پر مامور فرد کی تب تک ٹیکس ادا نہیں کی، جب تک 9 دسمبر کو ٹرمپ نے کابینہ میں اُن کی نامزدگی کی؛ جب کہ اُنھوں نے اُس کارکن کو پانچ برس قبل نوکری سے نکالا تھا۔

ایک سینیٹر، جنھوں نے نام ظاہر نہیں کیا چونکہ گفتگو نجی نوعیت کی تھی، کہا کہ چھ سینیٹروں نے وائٹ ہاؤس سے کہا ہے کہ جمعرات کی سماعت سے پہلے پُزڈر کا نام واپس لیا جائے، چونکہ وہ اُنھیں ووٹ نہیں دیں گے۔

اِس طرح، اُن کی نامزدگی کی توثیق خطرے میں پڑ جاتی، کیونکہ سینیٹ میں ری پبلیکنز کے صرف 52 ارکان ہیں، جب کہ 48 کی تعداد میں ڈیموکریٹ پہلے ہی اُن کے مخالف ہیں۔

XS
SM
MD
LG