دنیا بھر میں ’اینگری برڈ‘ سے اب کون واقف نہیں۔ سنہ 2009 میں آنے والی اس ویڈیو گیم نے وہ شہرت پائی کہ بچے تو بچے بڑے بھی اس کھیل کے دیوانے ہوگئے۔ دبئی جو متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ کی ایک نہایت پرکشش ریاست ہے، وہاں اینگری برڈ کی تھیم پر پارک بنایا جا رہا ہے۔
خلیجی ممالک کی معروف میگزین ’عربین بزنس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پارکوں کی تعمیر کا ٹھیکہ لینے والی ایک کمپنی ’جیبل کو‘ کے ساتھ اس حوالے سے باقاعدہ ایک معاہدہ طے پانے والاہے۔
متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک ہوگا جہاں اینگری برڈ تھیم پارک تعمیر ہوگا جبکہ اس پارک کے منصوبے سے کامیابی کے وسیع امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سے دوسرے ممالک بھی اس جانب سرمایہ کاری کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
’جیبل کو‘ کے ڈائریکٹر آپریشنز اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ، نیجل کین کے مطابق دبئی، ابو ظہبی، العین اور دوحہ نے بھی اینگری برڈ تھیم پارک کی تعمیر کے لئے ان کی کمپنی سے رابطہ کیا ہے اور اس سلسلے میں خاصی پیش رفت بھی ہو چکی ہے۔ ان ریاستوں کی کوشش ہے کہ مشرق وسطیٰ کا پہلا پارک ان کے یہاں تعمیر ہو۔ لیکن، اس حوالے سے دبئی شاید سب پر بازی لے جائے۔
کین کا کہنا ہے کہ پارک کی تعمیر پر 16لاکھ ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہوگی۔
اینگری برڈ دسمبر 2009ء میں لاوٴنچ ہوا تھا۔ دنیا بھر میں اسے موبائل فون پر بھی کھیلا جاتا ہے۔ اب تک اس گیم کی 12ملین سے زائد کاپیز فروخت ہوچکی ہیں۔ اسے ایپل موبائل پر ایپل ایپ اسٹور سے بھی ڈاوٴن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
اینگری برڈ تھیم پارک اب تک دنیا کے تین ممالک فن لینڈ، برطانیہ اور سنگاپور میں تعمیر ہوچکے ہیں، جبکہ چوتھا پارک ملائشیا میں زیر تعمیر ہے۔ یہ پارک 2ہزار 4سو مربع میٹر پر محیط ہے۔ اگلے سال یعنی مئی 2014ء میں اس کا باقاعدہ افتتاح ہوجائے گا۔