رسائی کے لنکس

ڈپریشن کے مریضوں کو فالج کا خطرہ


فالج، امریکہ میں ہر سال ہونے والی اموات کی ایک بڑی وجہ سمجھی جاتی ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق شدید ڈپریشن اور پریشانی کی علامات رکھنے والے خواتین و حضرات میں فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف پٹسبرگ سے منسلک ڈاکٹر مایا جے لیمبیاز اس تحقیق کی سربراہی کر رہی تھیں اور کہتی ہیں کہ، ’جتنا زیادہ کسی میں ڈپریشن زیادہ ہوگا، اتنا ہی ان میں فالج کا حملہ ہونے کا امکان زیادہ ہوگا۔ ڈپریشن کے علاج سے نہ صرف مریض کی ذہنی حالت بہتر بنائی جا سکتی ہے بلکہ مریض دل کی بیماریوں اور فالج جیسی بیماریوں سے خود کو دور بھی رکھ سکتا ہے‘۔

فالج، امریکہ میں ہر سال ہونے والی اموات کی ایک بڑی وجہ سمجھی جاتی ہے۔

ڈپریشن اور فالج کے درمیان ربط جاننے کے لیے، تحقیق دانوں نے 6,019 مرد و خواتین کو 16 سال تک مانیٹر کیا اور ان سے حاصل کردہ ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

اس دوران 419 ڈپریشن کے مریضوں پر فالج کا حملہ ہوا مگر یہ بات نوٹ کی گئی کہ جن مرد و خواتین میں ڈپریشن کی علامات جیسا کہ افسردگی، ذہنی دباؤ یا پھر نروس ہو جانے کی شکایت زیادہ تھیں، ان میں فالج ہونے کا خطرہ دیگر مریضوں کی نسبت زیادہ تھا۔
XS
SM
MD
LG