رسائی کے لنکس

ایپل کی مائکروسافٹ پر برتری


ایپل کی مائکروسافٹ پر برتری
ایپل کی مائکروسافٹ پر برتری

مشہور فرم ایپل ، جو کہ آئی پوڈ، آئی فون اور حال ہی میں متعارف کردہ آئی پیڈ کی موجد ہے، مالیاتی لحاظ سے امریکہ کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز مائکروسافٹ کو حاصل تھا۔

گذشتہ روز نیو یارک کی سٹاک مارکیٹ میں ایپل کے شیئرز کا مالیاتی حجم مائکروسافٹ کے شیئرز کے مقابلے میں تقریباً ایک ارب ڈالر بڑھ گیا۔

شیئرز کی مالیت میں اس بڑھاؤ کے بعد ایپل مجموعی طور پر امریکا کی دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے جب کہ پہلے نمبر پر تیل کا کاروبارکرنے والی کمپنی اِگزون موبل ہے۔

واضح رہے کہ صرف دس سال قبل ایپل کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور یہ کمپنی بند ہونے کے قریب پہنچ چکی تھی لیکن موسیقی سننے کے آلہ آئی پوڈ کو متعارف کرانے کے بعد کمپنی کی ترقی کا عمل شروع ہوا اور آنے والے دنوں میں ایپل نے مشہور آئی فون اور آئی پیڈ مارکیٹ میں پیش کیا جس سے حالات مزید بہتر ہوگئے۔

دوسری جانب مائکروسافٹ، جو کہ کمپیوٹر پروگرامز ونڈوز اور آفس بناتی ہے، کئی دہائیوں تک امریکہ میں نمایاں کمپیوٹر کمپنی رہی ہے اور اس کے مالک بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔

XS
SM
MD
LG