رسائی کے لنکس

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کی تنظیم ’اپنا‘ کا سالانہ کنونشن


’اپنا‘ کنونشن پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کا سب سے بڑا اجتماع تصور کیا جاتا ہے جو امریکہ بھر میں کام کرنے والے 15 ہزار سے زائد پاکستانی فزیشنز کی نمائندگی کرتا ہے۔

شمالی امریکہ میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کی تنظیم ’اپنا‘ کا 38 واں سالانہ ’کنونشن‘ یا اجلاس فلوریڈا میں جاری ہے۔

’ایسو سی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اِن نارتھ امریکہ‘ (اپنا) کا سالانہ اجلاس بڑوں اور بچوں میں یکساں طور مقبول ہے جس میں اس سال امریکہ اور دیگر ممالک سے 4,500 افراد شرکت کر رہے ہیں۔

’اپنا‘ تنظیم شمالی امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کو تعلیمی، پیشہ وارانہ، ثقافتی اور سماجی رابطوں کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

’اپنا‘ کنونشن پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کا سب سے بڑا اجتماع تصور کیا جاتا ہے جو امریکہ بھر میں کام کرنے والے 15 ہزار سے زائد پاکستانی فزیشنز کی نمائندگی کرتا ہے۔

رواں سال ’اپنا‘ کی سالانہ تقریب کے دوران ہی 14 اگست کا دن منایا جا رہا ہے اور اسی مناسبت سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقاریب کے لیے بھی انتظامات کیے گئے۔

اس اجلاس کے دورانلوگ پاکستان کے نوجوان گلوکار عاطف اسلم کے علاوہ معروف مزاحیہ فنکار عمر شریف کے فن سے بھی محظوظ ہوں گے جبکہ مکی سنگھ اور فیوژن بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اس اجتماع کے ذریعے پاکستانی نژاد ڈاکٹروں اور اُن کے اہل خانہ کو ایک دوسرے سے ملنے اور جاننے کا موقع ملتا ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کو اس سالانہ کنونشن کے ذریعے جہاں اپنے شعبے سے متعلق خیالات کے تبادلے کا موقع ملتا ہے وہیں اس میں شریک افراد کئی طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں جن میں نوجوانوں کے درمیان تقریری مقابلے و مباحثے اور تفریحی پروگراموں کے علاوہ ٹینس اور گالف کے ٹورنامنٹ شامل ہیں۔

’کنونشن‘ کے موقع پر ایک خصوصی بازار بھی سجایا گیا جس میں 160 سے زائد اسٹالز ہیں۔

XS
SM
MD
LG