رسائی کے لنکس

نائن الیون حملوٕں کی یادگار پر اوباما اور بش کی حاضری


نائن الیون حملوٕں کی یادگار پر اوباما اور بش کی حاضری
نائن الیون حملوٕں کی یادگار پر اوباما اور بش کی حاضری

ستمبر گیارہ کے حملوں میں مرنے والوں کی یاد میں صدر اوباما اور سابق صدر جارج بش نے حال ہی میں مکمل ہونے والی ستمبر گیارہ کے حملوں کی یادگار پر حاضری دی۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاورز کی جگہ قائم ہونے والی اس یادگار پر کچھ دیر بعد نائن الیون دہشت گرد حملوں کا شکار ہونے والوں کے رشتہ دار بھی جاسکیں گے۔

صدر براک اوباما اور خاتون اول مشل اوباما نے مسٹر اور مسز بش کے ساتھ مل کر سابق مقامی حکام کا خیر مقدم کیا جنہوں نے نائن الیون کے حملوں کو دوران لوگوں کی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

نیو یارک کے مقامی وقت کے مطابق ٹھیک 8:46 صبح نیویارک میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، یہ وہ وقت ہے جب شمالی ٹاور سے پہلا جہاز ٹکرایا تھا۔

XS
SM
MD
LG