رسائی کے لنکس

شمالی کوریا پر دباؤ نہیں ڈالیں گے: آسیان


جنوب مشرقی ممالک کی تنظیم آسیان کے سربراہ نے کہاہے کہ ان کی تنظیم شمالی کوریا پر یہ دباؤ نہیں ڈال رہی ہے کہ وہ میزائل کا اپنا مجوزہ منصوبہ ترک کردے کیونکہ وہ مستقبل میں پیانگ یانگ کے ساتھ جوہری مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔

سورن پٹسوان نے ، جن کے پاس آسیان کی سربراہی ہے، بدھ کو وائس آف امریکہ کے ساتھ شمالی کوریا پر اس ماہ کے آخر میں اپنے میزائل تجربے کا پروگرام ختم کرنے کےلیے بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ پر گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آسیان عالمی برداری کی جانب سے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر چھ ملکی مذاکرات کی کوششوں میں ایک تعمیری کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ یہ امکان موجود ہے کہ یہ مسئلہ جولائی میں تنظیم کے علاقائی فورم میں، جس میں شمالی کوریا بھی شامل ہے، سامنے آسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آسیان یہ سمجھتی ہے کہ برما کے لیے صبر وتحمل کی مشترکہ حکمت عملی کامیاب رہی ہے اور اس نے برما کو جمہوریت کی جانب بڑھانے میں کردار ادا کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG