رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کامجوزہ راکٹ تجربہ عالمی تشویش کا باعث


فائل
فائل

جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ ساتھ امریکہ سمجھتا ہے کہ راکٹ خلا میں بھیجنے کا شمالی کوریا کا پروگرام دراصل بیلسٹک میزائل صلاحیتوں کا خفیہ تجربہ کرنا ہے، جو با ت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگی

چین، جاپان اورجنوبی کوریا اب بھی شمالی کوریا سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے کے آغازتک راکٹ خلا میں چھوڑنے کےاپنےمجوزہ پروگرام سے باز رہے۔

تینوں ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ نےشمالی کوریا کے منصوبے اور دیگر علاقائی معاملات کو زیرِ بحث لانے کے لیے ہفتے کے دِن مشرقی صوبہ ٴ زیجیانگ کی چینی بندرگاہ والے شہر ننگبو میں اجلاس کیا۔

جاپانی وزیرِ خارجہ کوچیرو گینبا اور اُن کےجنوب کوریائی ہم منصب کِم سونگ ہوان نے اِس بات سے اتفاق کیا کہ شمالی کوریا کی طرف سے وسط اپریل میں خلا میں راکٹ بھیجنے کا پروگرام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا۔

اجلاس کے بعد، چین کی وزارت ِخارجہ کے ایک ترجمان، قِن گانگ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس معاملے پر چین خاموشی اختیار کرنے کا حامی ہے۔

جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ ساتھ امریکہ سمجھتا ہے کہ راکٹ خلا میں بھیجنے کا شمالی کوریا کا پروگرام دراصل بیلسٹک میزائل صلاحیتوں کا خفیہ تجربہ کرنا ہے، جو با ت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگی۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان یٹاکا یوکوئی نے کہا ہےکہ جاپان مجوزہ تجربے کا ملبہ اپنے علاقے پر گرنے کے امکان سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ہفتے کو خبر دی ہے کہ مجوزہ تجربے کی خبریں بھیجنے کی غرض سےغیر ملکی صحافیوں کی پیانگ یانگ آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG