رسائی کے لنکس

کھاد کی عالمی قلت، خوراک کی عالمی قلت میں بدل سکتی ہے، گوئتریس


 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کر رہےہیں۔ فوٹو اے پی-20 ستمبر-2022
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کر رہےہیں۔ فوٹو اے پی-20 ستمبر-2022

منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین پر روس کے حملے کے عالمی اثرات کو اجاگر کیا گیا ، جب کہ سالانہ بحث جاری رہی ۔ رہنماؤں نےکھاد کے حصول کی ہنگامی نوعیت پر بات کی ، خاص طور پر دنیا کے کاشتکاروں کو مناسب قیمت پر اور وقت پر پودے لگانے کے موسم کے لیے، جو دنیا کے کچھ حصوں میں پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئتویس نے اس بارے میں خبر دار کیا کہ اگلے سال کیا کچھ ہو سکتا ہےاور اگر" اس وقت کوئی اقدام نہ کیا گیا تو کھاد کی عالمی قلت جلد ہی خوراک کی عالمی قلت میں تبدیل ہو جائے گی"۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں رپورٹس ملی ہیں کہ مغربی افریقہ اور دوسرے خطوں کے کاشتکار کھاد کی قیمت یا اس کی دستیابی کے فقدان کے باعث پہلے سے کم فصلیں کاشت کر رہے ہیں۔

سینیگال کے صدر اور افریقی یونین کے چیئر پرسن میکی سال نے جنرل اسمبلی کی بحث کے موقع پر خوراک کی سیکیورٹی پر الگ سے ہونے والے وزرا کی سطح کے اجلاس میں کہا ،" فرٹیلائزرز 2021 سے تین گنا زیادہ مہنگی ہو گئی ہے"۔

سینیگا ل کے صدر میکی سال جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں: فوٹو اے پی ، 20 ستمبر۔2022
سینیگا ل کے صدر میکی سال جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں: فوٹو اے پی ، 20 ستمبر۔2022

روس نے 24 فروری کو جب سے یوکرین پر حملہ کیا ہے ، اس نے اپنےفریٹلائزر کی برآمدات پر کوٹہ لگا دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے کاشتکاروں کے لیے کافی کھاد چاہتا ہے ۔ ماسکو فرٹیلائزر برآمد کرنے والا ایک بڑا ملک ہے ، اس نے جو رکاوٹیں اور قلتیں پیدا کی ہیں اس کے نتیجے میں بین الاقوامی منڈیوں میں قیمتوں میں زبر دست اضافہ ہوا ہے ۔ اور کچھ چھوٹے کاشتکاروں کے لیے کھاد کی خرید ناقابل برداشت ہو گئی ہے ، جس سے ان کی فصلوں میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

اس سے عالمی غذائی تحفظ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جس کی صورتحال پہلے ہی بہت خراب ہے ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 800 ملین سے زائد لو گ بھوک کا شکار ہیں۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے خوراک کے سر براہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کو یوکرین کے خلاف اپنی غیر قانونی جنگ ختم کردینی چاہیے، جس سے دنیا کی خوراک کی فراہمی کے ایک اہم ذریعے کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

سفارت کاری کی اپیلوں کے باوجود ، روس نے جلد ہی لوہانسک او ر ڈونیٹسک کے لیے خود کو روس کا حصہ قرار دینےپر ایک ریفرنڈم کے منصوبوں کے ساتھ اس جنگ کو جاری رکھنے کا اشارہ دیا ہے ۔

اگرچہ روسی خوراک یا کھاد کی برآمدات پر مغرب کی جانب سے کوئی پابندی عائد نہیں ہے لیکن ماسکوکا دعوی ہے کہ پابندیاں عائد ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے جن کے ملک نے بحیرہ اسود کے اناج کے پروگرام میں اقوام متحدہ کے ساتھ ثالث کا کردار ادا کیا تھا ، منگل کے روز سفارت کاری کے ذریعے جنگ کے خاتمے کی اپیل کی ۔

روس اور یوکرین ، دونوں ملکوں کے رہنما اس ہفتے نیو یارک میں موجود نہیں ہیں اور کوئی نمایا ں پیش رفت متوقع نہیں ہے۔

فرانسیسی صدر ایمنوئل میکران نے، جنہوں نے صدر پوٹن کے ساتھ سفارتی چینلز کھلے رکھے ہیں، کہا کہ فرانس امن کا منتظر ہے میں جنگ کے آغاز سے ان گزرےمہینوں میں روس کے ساتھ ڈائیلاگ سے وابستہ ہوں اور میں یہ سلسلہ جاری رکھوں گا۔

XS
SM
MD
LG