رسائی کے لنکس

ہندوستانی مہاراجہ کی 'شکاری گاڑی' نیلامی کے لیے پیش


ہندوستانی مہاراجہ کی 'شکاری گاڑی' نیلامی کے لیے پیش
ہندوستانی مہاراجہ کی 'شکاری گاڑی' نیلامی کے لیے پیش

ہندوستان میں شیروں کے شکار کے لیے برطانوی دور میں تیار کی گئی ایک رولز رائس فینٹم گاڑی آئندہ ماہ نیلامی کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

'ٹارپیڈو ٹوورر' یا 'ٹائیگرکار' کے نام سے معروف یہ گاڑی بھارت کی مغربی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے مہاراجہ آف کوٹا امید سنگھ دوم نے 1925ء میں آرڈر پر تیار کرائی تھی۔ مہاراجہ شکار کے انتہائی شوقین تھے اور وہ یہ کار شیروں کے شکار کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔

تیز سرخ رنگت کی حامل یہ گاڑی جنگِ عظیم دوم سے قبل تیار کی گئی ان چھ رولز رائس اور بینٹلے گاڑیوں کے بیڑے میں شامل ہے جسے لندن کا مشہور نیلام گھر 'بون ہیمز' آئندہ ماہ کیلی فورنیا میں ہونے والی اپنی سالانہ نمائش میں نیلامی کے لیے پیش کر رہا ہے۔

گاڑی میں نصب 6 سیلنڈروں والا انجن اور گیئر کا مخصوص نظام نصب ہے جو گاڑی کو جنگل میں بغیر آواز پیدا کیے حرکت کرنے میں مدد فراہم کرتا تھا تاکہ شیروں کی تلاش میں آسانی ہو۔

گاڑی پر سرچ لائٹس اور مشین گن سمیت کئی دیگر ہتھیار بھی نصب ہیں۔ ماہرین پیش گوئی کر رہے ہیں کہ مہاراجہ سے منسوب اس گاڑی کی قیمت دس لاکھ ڈالرز تک لگ سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG