رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: دہشت گرد حملے کا منصوبہ بنانے والے دو افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیو ساؤتھ ویلز کی ڈپٹی پولیس کمشنر کیتھرین برن نے صحافیوں کو بتایا کہ حکام کا ماننا ہے کہ 24 اور 25 سالہ یہ نوجوان منگل کو ایک دہشت گرد کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

آسٹریلیا میں حکام نے دو افراد کو حراست میں لے کر دہشت گردی کے ایک "فوری" منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔

بدھ کو پولیس نے بتایا کہ ان افراد کے قبضے سے ایک چاقو، ایک تلوار اور داعش کا ایک پرچم برآمد ہوا۔

ان افراد کی شناخت عمر الکوتوبی اور محمد کیاد کے طور پر کی گئی ہے جنہیں منگل کو سڈنی کے مضافات سے دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

نیو ساؤتھ ویلز کی ڈپٹی پولیس کمشنر کیتھرین برن نے صحافیوں کو بتایا کہ حکام کا ماننا ہے کہ 24 اور 25 سالہ یہ نوجوان منگل کو ایک دہشت گرد کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

پولیس کو چھاپے کے دوران ایک وڈیو بھی ملی جس میں ایک شخص حملے کے بارے میں بات کر رہا ہے۔

آسٹریلیا، امریکہ کی زیر قیادت اس اتحاد میں شامل ہے جو عراق میں شدت پسند گروپ داعش کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔

اس اتحاد میں شمولیت کے بعد سے آسٹریلیا نے ملک میں کسی بھی ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لیے اپنے ہاں سکیورٹی انتہائی سخت کر رکھی ہے۔

وزیراعظم ٹونی ایبٹ کہنا ہے کہ "افسوس کی بات ہے کہ ایسے لوگ موجود ہیں، جن میں بعض ہمارے درمیان رہ رہے ہیں جو ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔"

XS
SM
MD
LG