منشیات کی اسمگلنگ میں سزا یافتہ آسٹریلوی خاتون کو انڈونشیا میں نو برس سزا کے بعد جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔
پیر کو بالی جزیرے کی ایک جیل سے رہائی کے بعد شپلے کوربی صحافیوں سے بات کیے بغیر ہی وہاں سے چلی گئیں۔
انڈونیشیا کے وزیر انصاف عامر سمس الدین نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ آسڑیلوی شہری قیدیوں کے اس گروہ میں شامل تھیں جن کے پیرول کی درخواست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوربی نے اس رہائی کے لیے قانون میں درج تمام تقاضے پورے کیے تھے۔
کوربی کو انڈونیشیا کے پر فضا مقام بالی میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش پر 2005ء میں 20 سال کی قید کی سزا دی گئی تھی۔
پیرول کی شرط کے تحت کوربی کو 2017ء تک بالی ہی میں رہنا پڑے گا اور اُن کا ارادہ ہے کہ وہ وہاں اپنی بہن کے گھر پر رہیں گی۔