رسائی کے لنکس

آسٹریلین اوپن: جوکووچ، ولیمز کا فاتحانہ آغاز


آسٹریلین اوپن: جوکووچ، ولیمز کا فاتحانہ آغاز
آسٹریلین اوپن: جوکووچ، ولیمز کا فاتحانہ آغاز

دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ 'آسٹریلین اوپن' کے دوسرے راؤنڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ 'یو ایس اوپن چیمپئن' سیم اسٹاسر اپ سیٹ شکست کھانے کے بعد پہلے ہی رائونڈ میں مقابلے سے باہر ہوگئی ہیں۔

میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں منگل کو عالمی نمبر ایک جوکووچ نے اٹلی کے پاؤلو لورینزی کو اسٹریٹ سیٹس سے بآسانی شکست دے کر دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والے میچز میں عالمی نمبر دو رافیل نڈال اور نمبر تین راجر فیڈرر نے بھی اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی تھی۔

پہلے راؤنڈ کے دیگر میچز میں عالمی نمبر چاراور گزشتہ دو مقابلوں کے رنر اپ اینڈی مرے نے اپنے امریکی حریف فریڈ پیری کو 6-4، 3-6، 4-6 اور 2-6 سے شکست دی جب کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے اینڈی راڈک بھی اپنے ڈچ حریف رابن ہاس کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر دوسرے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

ففتھ سیڈڈیوڈ فیرر بھی اپنے حریف کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

خواتین کے سنگل مقابلوں میں منگل کو پہلا اپ سیٹ اس وقت ہوا جب 'یو ایس اوپن' چیمپئن آسٹریلیا کی سام اسٹوسر رومانیہ کی سورانا کرسٹیا سے 6-7 اور 3-6 سے شکست کھانے کے بعد مقابلے سے باہر ہوگئیں۔

خواتین کے دیگر مقابلوں میں ریکارڈ پانچ بار 'آسٹریلین اوپن' جیتنے والی امریکہ کی سیرینا ولیمز، عالمی نمبر دو چیک ری پبلک کی پیٹرا ویٹووا اور عالمی نمبر چار روس کی ماریہ شیرا پووا نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

XS
SM
MD
LG