رسائی کے لنکس

ایرانی نژاد خاتون کے لیے ریاضی کا اعلیٰ ترین ایوارڈ


مریم مرزاخانی
مریم مرزاخانی

ایرانی نژاد مریم مرزاخانی ریاضی کے میدان میں سب سے معتبر ’فیلڈز میڈل‘ حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

37 سالہ مریم مرزاخانی ریاضی کے میدان کا نوبل پرائز کہلانے والا ’فیلڈز میڈیل‘ بدھ کو جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں بدھ کو وصول کریں گی۔

اُنھوں نے کہا کہ یہ اعزاز نوجوان خواتین سائنسدانوں اور ریاضی دانوں کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا۔

ایران میں پیدا اور پرورش پانے والی مریم مرزاخانی نے ہاورڈ یونیورسٹی سے ریاضی کی ڈگری حاصل کی اور وہ کیلیفورنیا میں سٹینفور یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔

فیلڈز میڈل ہر چار سال بعد ’انٹرنیشنل کانگریس آف میتھمٹیشنز‘ کی طرف سے چار لوگوں کو دیا جاتا ہے۔

اس سال یہ ایوارڈ جیتنے والے دیگر تین میں فرانس میں نیشنل سینٹر فار ریسرچ کے آرتھر اویلا، پرنسٹن یونیورسٹی نیو جرسی کے منجول بھارگوو اور برطانیہ میں واروک یونیورسٹی کے مارٹن ہائیرر شامل ہیں

XS
SM
MD
LG