رسائی کے لنکس

بغداد میں متعدد بم دھماکے، 35 افراد ہلاک


عراقی حکام نے کہا ہے کہ وسطی بغداد میں متعدد بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہو گئے ہیں۔

منگل کے روزعلاوی کے علاقے میں کم از کم پانچ بم دھماکوں میں ایک ریستوران اور کئی اپارٹمنٹ عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ بہت سے لوگ ملبے تلے دب گئے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایک خودکش حملہ آور نے برطانوی سفارت خانے کے قریب حملہ کیا۔

فوری طور پر کسی نے ان حملوں کی ذمے داری کا دعویٰ نہیں کیا، لیکن بغداد کی سیکورٹی کے ترجمان میجرجنرل قاسم الموسوی نے القاعدہ کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔

XS
SM
MD
LG