رسائی کے لنکس

سانحہ بلدیہ ٹاوٴن، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقدمے سے الگ: رپورٹ


بتایا گیا ہے کہ شازیہ ہنجرا کا کہنا ہے کہ کیس کا تفتیشی افسر تعاون نہیں کر رہا اور جان بوجھ کر کیس کو التوا میں ڈال رہا ہے، جس کے باعث وہ مقدمے سے الگ ہورہی ہیں

سال 2012ء کے دوران، کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن کی ایک فیکٹری میں پیش آنے والے آتشزدگی کے مقدمے کی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر، شازیہ ہنجرا نے مقدمے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ اس حوالے سے، انہوں نے حکومت سندھ کو باضابطہ مطلع بھی کردیا ہے۔

اردو کے مقامی روزنامے، ’ایکسپریس‘ اور انگریزی اخبار ’ایکسپریس ٹریبیون‘ کی خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مقدمے سے علیحدگی کی تصدیق شازیہ ہنجرا نے خود کی ہے۔

رپورٹ میں، شازیہ ہنجرا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کیس کا تفتیشی افسر تعاون نہیں کر رہا اور جان بوجھ کر کیس کو التوا میں ڈال رہا ہے، جس کے باعث وہ مقدمے سے الگ ہو رہی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کیس کی پیروی کی وجہ سے دھمکی اور ہراساں کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کی اور کہا کہ نہ تو انہیں کسی نے کبھی کوئی دھمکی دی ہے اور نہ ہی کسی نے انہیں ہراساں کیا ہے۔

شازیہ ہنجرا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے870 گواہوں کی فہرست عدالت میں پیش کی تھی، جبکہ اب یہ تعداد بڑھ کر اچانک 940 ہوگئی ہے، جبکہ اس حوالے سے انہیں قطعی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اور یہ کہ، اس صورتحال میں، انہیں ’اچھے کی امید نہیں۔‘

XS
SM
MD
LG