رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش بھارت سرحدی جھڑپ، 15افراد زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سکیورٹی سے متعلق عہدے داروں نے کہا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے سرحدی محافظوں کے درمیان گولیاں چلنے کے ایک واقعے میں کم سےکم 15 بنگلہ دیشی دیہاتی زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیش کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ یہ جھڑپ اُس وقت شروع ہوئى جب بھارت کے مقامی قبائیلی لوگ مچھلیاں پکڑنے کے لیے بنگلہ دیش کی علاقائى حدود میں داخل ہوئے۔بنگلہ دیش کے دیہاتیوں نے اس گروپ کو روکنے کی کوشش کی اور بنگلہ دیش کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پربھارت کی سرحدی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ شروع کردی۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ یہ جھڑپ شمال مشرق میں جَینتا پور کے سرحدی مقام پر اتوار کے روز ہوئى تھی۔

دونوں ملکوں کے درمیان 4000 کلومیٹر لمبی مشترکہ سرحد کے آرپار دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان عموماً گولیاں چلتی رہتی ہیں۔تازہ ترین جھڑپ سے صرف تین دن پہلے دونوں ملکوں کی سرحدی افواج کے کمانڈروں نے نئى دہلی میں اس بارے میں مذکرات کیے تھے کہ اس قسم کی مسلح جھڑپوں کی روک تھام کس طرح کی جائے۔

بھارت کو اس بارے میں تشویش ہے کہ بنگلہ دیش سے ملحق اُس کی سرحدوں پرکارروائیاں کرنے والے جنگجو، گرفتاری سے بچنے کے لیے سرحد پار کرسکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG