رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے مقدمے کا آغاز


جماعت اسلامی کے اعلیٰ رہنما دلاور حسین سیدی
جماعت اسلامی کے اعلیٰ رہنما دلاور حسین سیدی

پاکستان سے آزادی کے لیے 1971ء میں لڑی گئی جنگ میں ہونے والے جرائم سے متعلق پہلے مقدمے کی کارروائی کا بنگلہ دیش میں آغاز ہو گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے اعلیٰ رہنما دلاور حسین سیدی کے خلاف مقدمے کی سماعت اتوار کو دارالحکومت ڈھاکہ میں ہوئی۔ اُنھیں انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی، آبرو ریزی اور قتل کے الزامات کا سامنا ہے۔

اگر 71 سالہ دلاور حسین سیدی پر جرم ثابت ہوتا ہے تو اُنھیں پھانسی کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

حقوقِ انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ کا کہنا ہے کہ وکیل صفائی اور گواہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری عہدے دار اور پولیس اُنھیں حراساں کر رہے ہیں۔ تنظیم کے مطابق عدالتی کارروائی بین الاقوامی معیار پر پوری نہیں اُترتی۔

بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت ’انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل‘ ایک مقامی عدالت ہے جس کی نا تو تشکیل اور نا ہی اس کی نگرانی میں اقوام متحدہ کا کوئی کردار ہے۔

XS
SM
MD
LG