رسائی کے لنکس

امریکہ یوکرین پر روسی دعوؤں کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا: بائیڈن


 صدر بائیڈن امریکہ اورپیسیفک ملکوں کے ایک سربراہی اجلاس کے دوران خطاب کر رہے ہیں، فوٹو اے پی 29 ستمبر 2022
صدر بائیڈن امریکہ اورپیسیفک ملکوں کے ایک سربراہی اجلاس کے دوران خطاب کر رہے ہیں، فوٹو اے پی 29 ستمبر 2022

صدر جو بائیڈن نےجمعرات کےروز کہا کہ امریکہ یوکرین کے مقتدر علاقے پر روسی دعؤوں کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا اور امریکہ ماسکو کی جانب سے یوکرین کے نئےعلاقوں کے الحاق کی صورت میں نئی پابندیاں لگانےکے لیے تیار ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بحر الکاہل کے ملکوں کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ، بائیڈن نے ان ریفرنڈمز کو جو روس نواز فورسز نے یوکرین کے علاقوں میں کرائے، ایک قطعی دھوکہ قرار دے کر یہ کہتے ہوئے ان کی مذمت کی کہ ماسکو نے اپنی مرضی کے نتائج تیار کئے ہیں ۔

امریکہ روس کی جانب سے یوکرین کے نئےعلاقوں کے الحاق پر عمل درآمد کی صورت میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس پر پابندیاں عائد کرنے پر کام کر رہاہے ۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن جمعے کو یوکرین کے چار علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق کا آغاز کر دیں گے او ر توقع ہے کہ امریکہ کا رد عمل تیزی سے سامنےآئے گا۔

صد ر نے کہا کہ میں اس بارے میں یہ بالکل واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکہ یوکرین کے مقتدر علاقے پر روسی دعوؤں کو کبھی ،کبھی کبھی بھی تسلیم نہیں کرےگا" ۔

وائٹ ہاؤس نے بدھ کو کہا تھا کہ یہ پابندیاں توقع ہے کہ روس کے اندر اور باہر اس کارروائی میں مدد فراہم کرنے والے افراد اور اداروں کو ہدف بنائیں گی۔

صدر نے کہا کہ یوکرین پر روسی حملہ سامراجی عزائم کے تعاقب میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی ایک کھلی خلاف ورزی ہے"۔

XS
SM
MD
LG