رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست،پاکستانی غمزدہ


پاکستان سے جیتنے کے بعد امریکی ٹیم خوشی کا اظہار کر رہی ہے فائل فوتو
پاکستان سے جیتنے کے بعد امریکی ٹیم خوشی کا اظہار کر رہی ہے فائل فوتو
  • ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر پاکستانی غم و غصے میں مبتلا۔
  • جمعے کا دن پاکستانی کرکٹ کا ایک سیاہ دن تھا، سابق کرکٹر باسط علی۔
  • پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا کہنا ہے انکے خیال میں پاکستانی کرکٹ نے اس سے بد تر دن نہیں دیکھا۔

پاکستان کرکٹ کے شائیقین جمعے کو میزبان امریکہ کی کرکٹ ٹیم سے ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی حیران کن شکست کے بعد دل شکستہ اور غم وغصے کی کیفیت میں ہیں۔ اور اسے اپنے پیارے قومی کھیل کے لئے تاریخی پستی قرار دیتے ہیں۔

ریٹائیرڈ بینکر راجو جمیل نے جو کراچی کے ایک شاپنگ ڈسٹرکٹ میں بڑی اسکرینوں پر میچ دیکھنے کے لئے دیر تک جاگنے کے بعد روہانسے ہو رہے تھے کہا “ میں پریشان ہوں”

انہوں نے کہا یہ تکلیف دہ اور شرمناک ہے اور اس شکست کی پوری تحقیقات ہونی چاہئیے

یہ میچ ٹیکساس میں ہوا جس میں امریکہ نے دو ہزار بائیس کے فائینلسٹ اور دو ہزار نو کے فاتحین کو مقابلے کی تاریخ کے سب سے بڑے اپ سیٹ میں شکست دی۔

ملک کے ایک نجی نیوز چینل پر سکندر بخت نے جو سابق کھلاڑی اور اب کرکٹ کے تجزیہ کار ہیں کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لئے اس سے بڑا صدمہ اور کچھ نہیں ہو سکتا۔

یہ ایسا ہی ہے جیسے پاکستان امریکہ کو باسکٹ بال میں ہرا دے۔

پاکستان میں تو کرکٹ ایک قومی جنون ہے۔ لیکن امریکہ میں اسکی کوئی خاص پذیرائی نہیں ہےاور زیادہ تر امریکی اپنی فتح پر یا تو حیران ہوتے یا پھر لا پرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

کمنٹری کرنے والوں نے اندرون ملک کے سامعین کے لئےامریکہ کی کامیابی کی وضاحت کے واسطے بیس بال کے محاوروں کا سہارا لیا۔

لیکن پاکستانی شائیقین ایک آسان فتح کا جشن منانے کی امید میں ہر سائیز کی اسکرینوں پر رات دیر گئے تک بیٹھے رہے۔

لیکن سابق بلے باز باسط علی کے مطابق جمعے کا دن پاکستان کرکٹ ایک سیاہ دن تھا جنہوں نے کپتان بابر اعظم کی جانب سے ٹیم کے ناقص انتخاب کو نقصان کا ذمہ دار ٹھیرایا۔

 بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی کا سوچ رکھا ہے، فخر زمان
please wait
  • Auto
  • 240p
  • 360p
  • 480p
  • 1080p
  • 720p

No media source currently available

0:00 20:08 0:00
  • Auto
  • 240p
  • 360p
  • 480p
  • 1080p
  • 720p

انہہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ مسلسل ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کر رہے ہیں جو انکے قریبی ہیں۔ اس نے پاکستان کے امکانات کو نقصان پہنچایا ہے۔

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر اور بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ انکے خیال میں ہماری کرکٹ نے اس سے بدترین دن نہیں دیکھا۔

اسلام آباد کے بازاروں میں سے ایک میں اڑتیس سالہ محمد امجد عباسی نے امریکی ٹیم کے مقابلے میں پاکستان کے بین الاقوامی کرکٹ کے کئی دہائیوں کے تجربے کا ذکر کیا۔

امریکہ میں اس کھیل میں اتنی کم دلچسپی تھی کہ اسے وہاں ٹی وی پر بھی نہیں دکھایا گیا لیکن پاکستان کی غیر معیاری کارکردگی کی تصاویر جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں جمعے کی صبح کے اخباروں کی زینت بنیں۔ اور پاکستانی اخباروں نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے خوب حاشیہ آرائی کی۔

پاکستان اپنا اگلا میچ اتوار کے روز نیو یارک میں اپنے سب سے بڑے حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔

اس رپورٹ کے لئے مواد اے ایف پی سے لیا گیا ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG