رسائی کے لنکس

طورخم: پاک افغان سرحدی گزرگاہ پر دھماکا، ایک شخص ہلاک


دھماکے سے کم ازکم پانچ افراد زخمی ہوگئے جب کہ سکیورٹی فورسز نے سرحدی گزر گاہ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم زمینی گزرگاہ پر پاکستانی علاقے جمعہ کو ایک بم دھماکا ہوا جس کے بعد سرحد عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

خیبر ایجنسی کے علاقے طورخم میں مقامی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ سرحدی گزرگاہ پر یہ دھماکا سامان لے جانے والی ایک ہاتھ گاڑی میں رکھے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

دھماکے سے کم ازکم شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے جب کہ سکیورٹی فورسز نے سرحدی گزر گاہ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

فوری طور پر اس واقعے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے لیکن خیبر ایجنسی میں متعدد کالعدم شدت پسند تنظیموں نے اپنی آماجگاہیں قائم کر رکھی تھیں جو اکثر و بیشتر تشدد پر مبنی کارروائیاں کرتی رہی ہیں۔

لیکن ان شدت پسند تنظیموں کے خلاف گزشتہ اکتوبر میں پاکستانی فوج نے بھرپور کارروائی شروع کی تھی اور اب حکام کے بقول یہاں سے دہشت گردوں کو صفایا کیا جا چکا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر دو مقامات سے زمینی آمدو رفت ہوتی ہے جن میں ایک بلوچستان میں چمن اور دوسری خیبر پختوںخواہ میں طورخم کے مقام پر ہے۔

XS
SM
MD
LG