رسائی کے لنکس

پشاور: تحریک انصاف کے دفتر کے قریب دھماکا


ضلع ہنگو کے قومی اسمبلی کے حلقے سے جماعت اسلامی کے اُمیدوار راج محمد کے قافلے میں شامل گاڑیوں کے قریب بھی بم دھماکا ہوا، لیکن دونوں دھماکوں میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دو مختلف علاقوں میں ہفتہ کو تحریک انصاف کے دفتر اور جماعت اسلامی کے اُمیدوار کی گاڑی کے قریب بم دھماکے ہوئے، تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک دفتر کے باہر پہلے سے نصب بارودی مواد میں دھماکہ ہوا جس سے انتخابی دفتر اور قریبی دوکانوں کو نقصان پہنچا۔

تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تحریک انصاف کے دفتر کو نشانہ بنانے کا پہلا واقعہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتہ کو پشاور میں ایک جلسے سے بھی خطاب کرنا ہے۔

اُدھر ضلع ہنگو کے قومی اسمبلی کے حلقے سے جماعت اسلامی کے اُمیدوار راج محمد کے قافلے میں شامل گاڑیوں کے قریب بھی بم دھماکا ہوا۔

دھماکے سے کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا لیکن جماعت اسلامی کے اُمیدوار اس میں محفوظ رہے۔
XS
SM
MD
LG