افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتہ کو خودکش کار بم حملے میں کم از کم ایک افغان فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
وزارتِ دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ حملہ آور نے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
فوج کی گاڑی اُس مقام کے گرد سکیورٹی انتظامات کا حصہ تھی جہاں آئندہ ہفتے 2,000 سے زائد افغان رہنما جرگے میں امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
کابل پولیس کے ترجمان نے خودکش کار بم حملے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے تصدیق کی، مگر تفصیلات نہیں بتائیں۔
کسی نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان کو بھی آئندہ جمعرات کو ہونے جا رہے ’لویہ جرگہ‘ میں شرکت کی پیش کش کی ہے۔
کابل اور واشنگٹن تقریباً گزشتہ ایک سال سے دوطرفہ سکیورٹی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد بین الاقوامی لڑاکا افواج کے 2014ء کے اختتام تک افغانستان سے انخلا کے بعد ملک میں امریکی فوجیوں اور اڈوں کی تعداد کا تعین کرنا ہے۔