واشنگٹن —
کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر ہزارہ ٹاؤن کو نشانہ بنایا گیا اور اتوار کی شام وہاں پر ایک خود کش حملے میں اب تک 28 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
یہ دھماکہ اتوار کی شام اس وقت ہوا جب ہزارہ ٹاؤن میں علی آباد کی امام بارگاہ ابو طالب میں ایک خود کش حملہ آور نے مغرب کی نماز کے بعد خود کو اڑا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش حملہ آور نے رکاوٹیں عبور کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کی، جب اسے روکا گیا تو اس نے خود کو اڑا لیا۔
دھماکے کے بعد 60 سے زائد زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ اور سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور 20 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔