رسائی کے لنکس

سیپ بلیٹر، مائیکل پلاٹینی پر آٹھ سال کے لیے پابندی عائد


سیپ بلیٹر (دائیں) مائیکل پلاٹینی کے ہمراہ (فائل فوٹو)
سیپ بلیٹر (دائیں) مائیکل پلاٹینی کے ہمراہ (فائل فوٹو)

فیفا کی اخلاقیات کی کمیٹی نے سیپ بلیٹر اور یونین آف یورپین فٹبال اسوسی ایشن کے سربراہ مائیکل پلاٹینی کے خلاف پیر کو پابندی عائد کی۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی اخلاقیات کی کمیٹی نے تنظیم کے سابق سربراہ سیپ بلیٹر اور ان کے شاگرد رہنے والے عہدیدار پر آٹھ سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

کمیٹی نے سیپ بلیٹر اور یونین آف یورپین فٹبال اسوسی ایشن کے سربراہ مائیکل پلاٹینی کے خلاف پیر کو پابندی عائد کی۔ بلیٹر پر الزام تھا کہ انہوں نے پلاٹینی کو 2011 میں 20 لاکھ ڈالر رقم کی ادائیگی کی۔ سوئس حکام نے اس ادائیگی کے متعلق مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس پابندی کے بعد توقع ہے کہ فروری میں نئے سربراہ کے انتخابات میں اب پلاٹینی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ دونوں افراد نے کسی غلط روی سے انکار کیا ہے اور توقع ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

ان دونوں پر اس متنازع ادائیگی کے سلسلے میں اکتوبر میں عبوری پابندی عائد کی گئی تھی۔

مئی میں فیفا کے 14 اہلکاروں کو سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد امریکہ میں انہیں منی لانڈرنگ، غیر قانونی سرگرمیوں اور فراڈ سمیت بدعنوانی کے لگ بھگ 50 الزامات کا سامنا ہے۔

سوئس حکام نے 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپ کے لیے بالترتیب روس اور قطر کے انتخاب کے متعلق علیحدہ تحقیقات کا آغاز بھی کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG