رسائی کے لنکس

بالی ووڈ میں کرینہ کپور کی شادی اور آئٹم سانگ کے چرچے عروج پر


کرینہ
کرینہ

پروگرام کے مطابق شادی پٹودی خاندان کی آبائی حویلی ” پٹودی “ ریاست ہریانہ ، میں پائے تکمیل کو پہنچے گی جبکہ ولیمہ ممبئی میں ہی ہوگا۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی میں اب 10 دن بھی نہیں رہے۔ دونوں جانب سے 16اکتوبر کو ہونے والی اس شادی کی بھرپور تیاریاں ہورہی ہیں

پروگرام کے مطابق, شادی پٹودی خاندان کی آبائی حویلی ’پٹودی‘ ریاست ہریانہ میں پائے تکمیل کو پہنچے گی، جبکہ ولیمہ ممبئی میں ہی ہوگا۔

ہونا تو یہ چاہئیے تھاکہ شادی کے بعد کرینہ کچھ عرصے کے لئے کیمرے کی آنکھ سے دور ہوجاتیں مگر ایسا نہیں ہوگا بلکہ شادی کے فوری بعد وہ کام پر لوٹ آئیں گی۔

اس کی ایک وجہ ہیں سلمان خان جن کی فلم ’دبنگ ٹو‘ اسی سال21 دسمبر کو ریلیزہونے والی ہے۔ اس فلم میں کرینہ پر ایک آئٹم سانگ پکچرائز ہونا ہے۔ گوکہ، یہ آٹٹم سانگ ابھی پکچرائز بھی نہیں ہوا مگر اس کے حوالے سے پے در پے آنے والی خبروں نے اسے قبل از وقت مشہور کردیا ہے۔

کرینہ نے شادی کے باوجود اس گانے کی تاریخیں خود طے کی تھیں اوراسے اتفاق کہیے یا پلاننگ یہ تاریخیں اسی ہفتے میں پڑ رہی ہیں جس ہفتے ان کی شادی ہے ۔۔اور ظاہر ہے کہ کرینہ سے زیادہ ان دنوں اور کون ’بزی‘ ہوگا ۔

فلم’دبنگ ٹو‘ میں سلمان خان کے مخالف دبنگ گرل یعنی سوناکشی سنہا ہیں ۔ یہ سلمان خان اور سوناکشی کی سن 2010ء کی بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل ہے ۔ فلم میں ملائیکہ اروڑہ پر سپر ہٹ آئٹم سانگ ”منی بدنام ہوئی“ پکچرائز ہواتھا ۔ اب اسی قسم کا گانا ”دبنگ ٹو“ میں کرینہ کپور پر پکچرائز ہونے جارہا ہے اور سلمان و کرینہ سمیت تمام افراد کو امید ہے کہ یہ آئٹم سانگ شاید” منی بدنام ہوئی“ سے بھی زیادہ کامیابی کے ریکارڈ توڑے گا۔

”انڈیا ٹو ڈے “ کے مطابق اس فلم کی کوریوگرافر بھی وہی فرح خان ہوں گی جنہوں نے ”منی ۔۔۔“کے لئے کوریوگرافی کی تھی تاہم کرینہ کے آئٹم سانگ کی موسیقی للت پنڈت کے بجائے سلمان خان کے پسندیدہ کمپوزر ساجد واجد نے ترتیب دی ہے۔

ابتداء یہ خبریں آئی تھیں کہ ساجد واجد پرانے گانے کو ری مکس کرکے نئے ورژن میں ڈھال رہے ہیں لیکن سلمان خان اوریجنل ٹریک کے خواہشمند تھے لہذاانہوں نے ری مکسنگ کے لئے منع کردیا ۔ کہا جارہا ہے کہ کرینہ کے آئٹم سانگ کو منفرد رکھنے کے لئے سر توڑ کوششیں کی جارہی ہیں اور کوئی بھی شخص کسی بھی قسم کا رسک لینے کو تیار نہیں۔

کرینہ کے اب تک دو آئٹم سانگ آچکے ہیں۔ ایک فلم ”را۔ون“ میں جس کے بو ل تھے ”چھمک چھلو “اور دوسرا فلم ”ہیروئن“ کے لئے ”ہلکت جوانی“ ۔

فلم” دبنگ ٹو“ کے یونٹ کا کہنا ہے کہ کرینہ کا تیسرا آئٹم سانگ پہلے دونوں آئٹم سانگ سے مختلف ہوگا ۔ کرینہ اس آئٹم سانگ کے لئے باقاعدہ ورزش کررہی ہیں تاکہ ان کی فگر مزید خوب صورت نظر آئے۔

کردینہ کی شادی کے فوری بعد ایک اور اہم فلم ”تلاش“ ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں مسٹر پرفیکٹ یعنی عامر خان اور رانی مکھرجی بھی ہیں۔ فلم اسی سال 30نومبر کو ریلیز ہوگی جبکہ اگلے سال کرینہ کی ایک اور فلم ”ستیہ گرہ“ ریلیز ہوگی جس کے پروڈیوسر ہیں پرکاش جھا۔
XS
SM
MD
LG