کراچی ... بالی وڈ کی فلم ہو اور اس میں گانوں کا تڑکہ نہ ہو، ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔۔بلیک اینڈ وائٹ سے لے کر آج کے ’ہائی ٹیک‘ دور تک فلموں کے گانوں کی مقبولیت بہت سی فلموں کو ہٹ کرانے کا سبب بنتی رہی ہے۔ بلکہ موجودہ دور تو میوزک کی اپنی ایک الگ دنیا بھی رکھتا ہے۔
اگر ہم آپ سے پوچھیں کہ آج کل کو ن کون سے گانے ہٹ ہیں تو شاہد آپ ایک لمبی فہرست بنا کر دے دیں۔ لیکن، ایک بھارتی ویب سائٹ ’مس مالنی ڈاٹ کام‘ کا کہنا ہے کہ آج جو سب سے زیادہ پانچ گانے ہر جگہ سنائی دے رہے ہیں اور جسے دیکھو وہ یہ گانے گنگناتا نظر آتا ہے۔
اُن کی ترتیب کچھ اس طرح ہے:
سکون ملا(فلم : میری کوم)
پریانکا چوپڑہ کی نئی ہٹ بائیو پک ’میری کوم‘ کا مدھر رومینٹک سونگ ’سکون ملا‘ میوزک لوررز میں بہت پسند کیا جارہا ہے۔ بالی وڈ کی دیسی گرل اور نیوکمر درشن کمار پر پکچرائز سونگ مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔۔’سکون ملا‘ گایا ہے ارجیت سنگھ نے۔
مہربان (فلم : بینگ بینگ)
رہیتک روشن اور کترینہ کیف کی خوبصورت جوڑی سے سجی ’بینگ بینگ‘ کا سب کو انتظار ہے۔ لیکن، فلم کا گانا ’مہربان‘ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی ہٹ ہوگیا ہے۔ یونان کے دلکش نظاروں کے پس منظر میں کانوں میں رس گھولتی میوزک اور عمدہ شاعری نے سننے والوں کے دل موہ لئے۔ رومینٹک گانوں کے دیوانوں کی فیورٹ لسٹ میں ’مہربان‘ اچھا اضافہ ثابت ہوگا۔
نینا (فلم : خوبصورت)
رومینٹک کامیڈی ’خوبصورت‘ کا گانا ’نینا‘ بھی انسٹنٹ ہٹ ثابت ہوا۔۔سونم کپور اور پاکستانی ہارٹ تھروب فواد خان اسٹارر ’خوبصورت‘ کو لے کر سب کافی ایکسائیڈڈ ہیں جبکہ ارمان ملک کی سریلی آواز میں گائے گانے ’نینا‘ نے فلم کے بارے میں لوگوں کی توقعات کو کچھ اور بھی بڑھا دیا ہے۔
فینی رے(فلم : فائنڈنگ فینی)
مستی، موج اور مزاح کے رنگوں سے بھرا فینی رے عام رومینٹک گانوں سے بالکل مختلف لیکن مزے کا سونگ ہے۔۔گانے کے لیرکس بہت دلچسپ ہیں اورمیوزک ایسا زوردار ہے کہ سننے والوں کو ڈانس پر مجبور کر دیتا ہے۔
تیری اداوٴں میں (3 فلم : اے ایم)
رن وجے سنگھ کی فلم ’3اے ایم‘ کا گانا ’تیری اداوٴں میں‘ ہٹ ہوگیا ہے۔سوئٹ سا لو سونگ سننے والوں کے کانوں میں رس گھول دیتا ہے۔
ان گانوں کے علاوہ ’دعوت عشق‘ کا ’شاعرانہ‘ اور ’منت‘ ، فلم حیدر کا ’کھل کبھی تو‘ اور ’بینگ بینگ‘ کا ’تو میری‘ بھی اچھا میوزک پسند کرنے والے شائقین سے داد وصول کر رہا ہے۔