رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکوں میں تین نیٹو فوجی، پانچ شہری ہلاک


فائل
فائل

افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بموں کےتین مختلف دھماکوں میں نیٹو کے تین فوجی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بموں کےتین مختلف دھماکوں میں نیٹو کے تین فوجی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اتحادی فوج کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق فوجیوں کی ہلاکت جنوبی افغانستان میں منگل کو ہوئی۔

بیان میں واقعے کی مزید تفصیلات اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت کے متعلق نہیں بتایا گیا۔

جنوبی افغان صوبے قندھار میں پیش آنے والے ایک دوسرے واقعے میں تین افغان شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

قندھار کے صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے کا یہ واقعہ ضلع شاہ ولی کوٹ میں منگل کو پیش آیا۔

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں بھی منگل کو سڑک کنارے نصب ایک بم کے دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی پولیس افسر بھی شامل ہے جسے علاقے میں شدت پسندوں کی کاروائیوں پر قابو پانے کے باعث شہرت حاصل تھی۔

حکام کے مطابق میران نامی پولیس افسر قندوز شہر کی جانب جارہے تھے جب ان کی گاڑی سڑک کے کنارے چھپائے گئے ایک بم کا نشانہ بنی۔

واقعے میں پولیس افسر کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوا جب کہ ان کے دو پولیس محافظ زخمی ہوئےہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان اور دیگر شدت پسند گروہ سڑک کے کنارے نصب بموں کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں جن میں اکثر کا نشانہ عام شہری بنتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG