پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاس ویگس میں ایک مقابلے کے دوران امریکی کھلاڑی زیب جوڈا کو شکست دے کر آئی بی ایف کا لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے۔
چوبیس سالہ عامر خان نے پانچویں راؤنڈ کے آخر میں مکوں کی زبردست بوچھاڑ کرکے اپنے حریف کو چِت کر دیا ۔ ججوں نے پانچوں راؤنڈز میں عامر کو کامیاب قرار دیا۔
برطانیہ کے شہر بولٹن سے تعلق رکھنے والے عامر خان نےسنہ2004 میں سترہ سال کی عمر میں ایتھنز اولمپکس میں برطانیہ کے لئے چاندی کا تمغہ جیتا تھا ۔ وہ ڈبلیو بی اے کا ٹائٹل جیتنے والے برطانیہ کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔
لاس ویگس میں سات ہزار تماشائیوں نے یہ مقابلہ دیکھا۔