رسائی کے لنکس

دنیائے باکسنگ کا مہنگا ترین مقابلہ مے ویدر نے جیت لیا


میچ کے بعد مے ویدر کا کہنا تھا کہ پیکیاؤ ایک سخت حریف ثابت ہوا۔ لیکن وہ میری تکنیک کو سمجھ نہیں سکا۔

صدی کے سب سے بڑا مقابلہ کہلائے جانے والے باکسنگ کے میچ میں امریکہ کے فلائڈ مے ویدر نے فلپائن کے مینی پیکیاؤ کو شکست دے دی ہے۔

اس مقابلے کو عالمی باکسنگ کی 125 سالہ تاریخ کا مہنگا ترین مقابلہ قرار دیا گیا جس میں اب تک ناقابل تسخیر رہنے والے مے ویدر نے پوائنٹس کی بنیاد پر پیکیاؤ کو شکست دی۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے اس مقابلے میں دونوں باکسروں کی طرف سے مہارت کا عمدہ مظاہرہ کیا گیا اور 12 راونڈز تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد ججز نے مے ویدر کو 118-110، 116-112 اور 116-112 سے کامیاب قرار دیا۔

میچ کے بعد مے ویدر کا کہنا تھا کہ پیکیاؤ ایک سخت حریف ثابت ہوا۔ لیکن وہ میری تکنیک کو سمجھ نہیں سکا۔

پیکیاؤ کا کہنا تھا کہ انھیں لگا وہ یہ مقابلہ جیتے ہیں۔ "اس نے اتنا کچھ نہیں کیا، میں نے بہت مرتبہ اسے بہت مکے لگائے۔"

مے ویدر کو اس فتح کے بعد 18 کروڑ ڈالرز ملے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ لگ بھگ 17 ہزار افراد نے لاس ویگاس کے ایم جی ایم ارینا میں یہ مقابلہ دیکھا جبکہ میچ کے لیے ٹکٹ بہت ہی مہنگی تھی۔

XS
SM
MD
LG