برازیل کی اخباری رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مقامی فٹبال کنفڈریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ لوئیس سکو لاری کو برازیل کے ہیڈ کوچ کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع نا کی جائے۔
برازیل کی ٹیم سیمی فائنل میں جرمنی سے ایک کے مقابلے میں سات گول سے ہار گئی تھی۔ اور اس طرح، اُسے تاريخ کی سب سے بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں برازیل کو نیدرلینڈز نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔
سکولاری نے کہا کہ کنفڈریشن ہی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آئندہ کوچ کے فرائض وہ انجام دے سکیں گے یا نہیں۔
گلوبو ٹی وی کے مطابق، اسکولاری ورلڈ کپ 2014ء میں اپنی ٹیم کی ناکامی کے بعد کوچ کے عہدے پر فائز نہیں رہے ہیں، جب کہ برازیل کی فٹبال کی انتظامیہ کمیٹی سی بی ایف پیر کو بعد ازاں اس کا فیصلہ کرے گی۔
65 سالہ سکولاری 2002 میں ورلڈ کپ جیتنے والی برزایل کی ٹیم کے کوچ تھے۔