برازیل کے ایک شہر پیٹروپولس میں مٹی کے تودے پھسلنے سے جمعرات کی صبح تک کم از کم 105 افراد ہلاک ہو چکے تھے، جب کہ نامعلوم تعداد میں ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں اور شہر کے لوگ تباہ ہوجانے والے مکانوں کا ملبہ کھود کر لاپتہ ہو جانے والے اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اب تک 180 افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے۔ جنوب مغربی برازیل میں اس سال کے آغاز سے شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔
برازیل: لینڈ سلائیڈنگ سے 100 سے زیادہ اموات، سینکڑوں مکان تباہ

1
امدادی کارکن اور لوگ ملبے میں دبے ایک شخص کو باہر نکال رہے ہیں۔

2
بدھ کو شدید بارش کے بعد لینڈ سلائنڈنگ سے بڑی تعداد میں مکان گر گئے اور لوگ ان میں پھنس گئے۔ لوگ ملبے میں سے اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں۔

3
برازیل کے شہر پیٹروپولس میں امدادی کارکن نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

4
16 فروری کی شدید بارش کے بعد پیٹروپولس کی تباہی کا منظر۔