رسائی کے لنکس

جولیان اسانج کی حوالگی: برطانوی عدالت آج فیصلہ کرے گی


جولیان اسانج کی حوالگی: برطانوی عدالت آج فیصلہ کرے گی
جولیان اسانج کی حوالگی: برطانوی عدالت آج فیصلہ کرے گی

برطانیہ کی ایک عدالت جمعرات کو یہ فیصلہ کرے گی کہ آیا معروف ویب سائٹ ’وکی لیکس‘ کے بانی جولیان اسانج کو جنسی تشدد کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے سویڈن کی تحویل میں دیا جائے یا نہیں۔

تاحال جولیان اسانج پر فرد جرم عائد نہیں کیا گیا ہے لیکن سویڈن میں حکام اُن سے اگست میں لگائے گئے الزامات کے بارے میں پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں۔ اسانج نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔

گذشتہ سال وکی لیکس نے مختلف ملکوں میں قائم امریکی سفارت خانوں سے واشنگٹن بھیجے گئے خفیہ مراسلوں کی اشاعت کی تھی جس کے بعد امریکہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG